یومِ جمہوریہ تقریبات….
مارچ پاسٹ میں 40 ٹکڑیوں نے حصہ لیا
پنجاب پولیس دستہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//جموں وکشمیر ریاست میں بھی بھارت کا یومِ جمہوریہ سرکاری سطح پر جوش وجذبہ کے ساتھ منایاگیا۔ ریاست کی سب سے بڑی تقریب جموں یونیورسٹی کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جہاں پر گورنر ستیہ پال ملک نے قومی جھنڈا لہرایا اور مارچ پاسٹ پرسلامی لی۔پریڈ کی کمان فسٹ بٹالین جموں وکشمیر لائٹ انفینٹری (JAKLI) کے کرنل باسکر سنگھ کر رہے تھے جبکہ سیکنڈ اِن کمانڈ آئی آر پی کی05بٹالین کے ڈپٹی کمانڈینٹ سنجے رانا(ایس پی)نے سنبھالی تھی۔مجموعی طور پر مارچ پاسٹ میں40دستوں نے حصہ لیا۔ اس میں پولیس وسیکورٹی فورسز کے 16اور سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے 15اسکولی دستوں کے علاوہ 9بینڈز شامل تھے۔16اسکولی دستوں میں 8لڑکے اور 8لڑکیوں کی ٹکڑیاں تھیں۔مارچ پاسٹ میں اول نمبر پر جے اے کے لائنٹ انفینٹری کا دستہ تھا۔ اس کے علاوہ بی ایس ایف، سی آر پی ایف، سیما سورکشا بل(ایس ایس بی)کی7ویں بٹالین، جموں وکشمیر آرمڈ پولیس آئی آر پی15بٹالین(خواتین) ، جموں وکشمیر پولیس، سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف) ، پنجاب پولیس شامل تھی۔ مذکورہ دستے ہتھیاروں سمیت تھے جبکہ بغیر ہتھیاروں کے جموں وکشمیر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جموں وکشمیر فارسٹ پروٹیکشن فورس، ایکسائز ڈپارٹمنٹ، ایکس سروس مین جموں وکشمیر، این سی سی (گرلز)اور این سی سی بائز، بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈز (لڑکیاں)اور بھارت اسکاوٹس اینڈ گائیڈز(لڑکے)مارچ پاسٹ پرسلامی لی۔ اس کے علاوہ اسکولی دستوں میں گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول نوا آباد جموں، ایس آر ایم ایل ہائر اسکینڈری اسکول (بائز)، گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول کنال روڈ جموں، گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول گاندھی نگر جموں(بائز)،گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول مبارک منڈی جموں، گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول سروال (بائز)،گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول ریہاڑی، لارڈ شیوا ڈے بورڈ اسکول گہو منہاساںلڑکے/لڑکیاں کی اعلیحدہ اعلیحدہ ٹکڑیاں، گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول ستواری جموں، شکشا نکیتن ہائر اسکینڈری اسکول جیون نگر جموں(بائز)،ہائی اسکول راجپورہ منگوتریاں جموں بائز، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جانی پور جموں،جموں وکشمیر پولیس پبلک اسکول میراں صاحب سے لڑکے اور لڑکیوں کی ٹکڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ بی ایس ایف کا براس بینڈ، جموں وکشمیر آرمڈ پولیس کا پائپ بینڈ، جموں وکشمیر پولیس براس بینڈ اور آرمی کے براس بینڈ نے بھی حصہ لیا اور مختلف حب الوطنی پر مبنی نغمے کی دھن پر بجائی۔ایس آر ایم ایل ہائر اسکینڈری اسکول جموں کے لڑکوں، مائی فیر ہائر اسکینڈری اسکول جموں کی لڑکیوں، شکشا نکیتن ہائر اسکینڈری اسکول جیون نگر جموں کے لڑکوں، دیوان دیوی ہائر اسکینڈری اسکول راج پورہ منگوتریاں جموں کی لڑکیاں اور سینک اسکول مانسبل سرینگر کے لڑکوں کا بینڈ بھی مارچ پاسٹ کا حصہ تھے۔26انفینٹری ڈویژن نے ہتھیاروں کی بھی نمائش کی جس میں میزائل جپسی، 130ایم ایم درمیانہ درجہ کی گن، 105ایم ایم لائٹ فیلڈ گن اور اے وی15ریکوری وین شامل تھیں۔مختلف موضوعات اور مرکزی وریاستی سرکار کی اہم اسکیموں پر مبنی Tableaux بھی پریڈ میں شامل تھے ان میں محکمہ دیہی ترقی کا گاو¿ں کی ترقی، محکمہ دیہی صفائی کا ’سوچھ بھارت گرامین‘، جموں میونسپل کارپوریشن کاسوچھ سوریکشن، قومی صحت مشن جموں کا ’آیوشمان بھارت‘، محکمہ بجلی کا سوبھاگیہ اسکیم، محکمہ سی سی ڈی یو، پی ایچ ای اور انسدادِ سیلاب اور آبپاشی جموں کا ’بارشی پانی کے بچاو¿‘ اور جموں وکشمیر ایس سی/ایس ٹی/ بی سی ڈولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے غریبی خاتمہ کے لئے چلائی جارہی اسکیموں پر ’غریبی سے خوشحالی‘موضوع پر ٹیبلکس پیش کئے گئے۔مار چ پاسٹ میں پہلی پوزیشن پنجاب پولیس نے حاصل کی۔
یومِ جمہوریہ تقریبات…. مارچ پاسٹ میں 40 ٹکڑیوں نے حصہ لیا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2019/01/51107105_2043491352373318_1696574681068339200_n.jpg)