107

تھنہ منڈی میں بکرال کنبہ پر آسمانی قہر آسمانی بجلی گرنے سے 107بھیڑ بکریاں ہلاک، درجنوں زخمی

نثار خان
تھنہ منڈی //تھنہ منڈی کی پنچایت کریوٹ کنڈاں میں رات دو بجے آسمانی بجلی گرنے سے بکروال کنبہ کی 107بھیڑبکریاں ہلاک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق محمد اقبال ولد حاجی محبوب کی 40،جلالدین ولد حاجی محبوب کی .26،حاجی محبوب ولد صوبا کی 27 اور تریڑو تحصیل تریاٹھ۔اشتیاق احمد ولد عبدلرزاق ساکنہ لمیڑی نوشہراہ کی 14 بکریاں جو کہ اپنی ڈھوک بڈگام سے واپس آرہے تھے کہ تحصیل تھنہ منڈی کی پنچائیت کریوٹ کنڈاں کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے رات دو بجے آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئیں۔انہوں نے بتایا ’ضلع مجسٹریٹ راجوری محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر سب ڈویژن تھانہ منڈی اور ضلع شیپ ہسبنڈری کے افسروں کی ایک ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نقصان کا جائزہ لیا اور اس کا تخمینہ لگایا‘۔ تاہم واقعہ میں کسی انسانی جان کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں