51

بی جے پی لیڈر اور بھائی کی ہلاکت، محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ نے مذمت کی

سرینگر//جموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے ضلع کشتواڑ میں نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سکریٹری انیل پریہار اور ان کے بھائی اجیت پریہار کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’بی جے پی ریاستی سکریٹری اور ان کے بھائی کی ہلاکت کی مذمت کرتی ہوں۔ یہ مختصر عرصے میں سیاسی کارکنوں کی ہلاکت کا تیسرا واقعہ ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد بدلہ لینے کی دھمکیاں سامنے آتی ہیں، جو صحیح نہیں ہے‘۔ اس سے قبل عمر عبداللہ نے گذشتہ رات واقعہ کی خبر ملتے ہی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ’بہت ہی بری خبر ہے۔ میں انیل اور اجیت پریہار کے کنبے اور ساتھیوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ میں آنجہانی پریہار برادران کی روحوں کی شناخت کے لئے دعاگو ہوں‘۔ بتادیں کہ قصبہ کشتواڑ میں نا معلوم بندوق برداروں نے گذشتہ رات پریہار برادران کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں