49

محکمہ ٔ صحت کی خواتین کارکنان کا احتجاج جاری،دیگر ملازمین کا اظہار ِ یکجہتی

پرتپال سنگھ
پونچھ//محکمہ صحت کے سبھی ملازمین نے احتجاج کر رہی ملٹی پرپس ہیلتھ ورکروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کے روز ضلع نے سبھی طبی ادارے میں ہڑتال کی۔ جانکاری کے مطابق چیف میڈیکل افسر کے دفتر سمیت سب ڈویژنل ہسپتال سورنکوٹ، سی ایچ سی منڈی، ضلع ہسپتال پونچھ سمیت سبھی اداروں میں کام چھوڑ احتجاج کرکے ملازمین نے ان خواتین ملٹی پرپز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سرکار کو متنبہ کیا کہ اگر ان کی مانگوں کو پورا نہیں کیا گیا تو سبھی محکمہ ٔ صحت کے سبھی ملازمین ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔ یہ احتجاج آصف علی بلاک صدر سورنکوٹ، اصغر علی بلاک صدر منڈی، پہریپ سنگھ ایگزیکٹو ممبر پونچھ، کرن ہماری ضلع صدر پونچھ اور بلںیر سنگھ ضلع صدر سبھی ملازمین پونچھ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں