78

راستے کی عدم دستیابی پر کامسر کے لوگوں کا احتجاج

پرتپال سنگھ
پونچھ//پونچھ کے کامسر کے لوگوں کی جانب سے کامسر میں سڑک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی وجہ سے وہاں کے پانچ ہزار لوگوں کو راستے کی شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث متعلقہ لوگوں نے کامسر سڑک بند کرکے انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ رہائشیوں کے لئے راستہ محفوظ رکھا جائے۔ مظاہرین نے کامسر سڑک کو تین گھنٹے تک کیلئے بند کر کے رکھا جس کے بعد تحصیلدار حویلی شہزاد لطیف خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نواز کھانڈے، اور ایس ایچ او پونچھ انظر میر موقع پر پہنچے مظاہرین کو یقین دلایا یہ ان کی مانگ کو پورا کیا جائے گا۔ بعد ازاں مظاہرین نے اپنا دھرنا ختم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں