26

اکھنور میں کانگریس لیڈران کا اجلاس پنچانتی انتخابات میں سرگرم رول ادا کرنے کی تلقین

اڑان نیوز
اکھنور//مجوزہ پنچایتی انتخابات کو جموں وکشمیر ریاست کے اندر زمینی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے سابقہ وزیر اور کانگریس لیڈر شام لال شرما نے پارٹی کیڈر پرزور دیاکہ وہ اپنا سرگرم رول ادا کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جمہوریت کے بنیادی اداروں میں ایماندار اور عوام دوست نمائندے منتخب ہوں۔بلاک اکھنور میں کانگریس سنیئربلاک لیڈران، بلاک صدور، سابقہ سرپنچوں اور پنچوں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شام لال شرکا نے کہاکہ مقامی سطح پر فیصلہ سازی میں موثر شراکت داری کے لئے نوجوانوں اور خواتین کی شمولیت ناگزیر ہے اور ایسے لوگوں کو سامنے لایاجانا چاہئے جوکہ لوگوں کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں۔اجلاس میں متعدد لیڈران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کانگریس کے حمایت یافتہ امیدواروں کی جیت یقینی بنانے کے لئے کئی تجاویز، مشورات پیش کئے۔ شام لال شرما نے سبھی شرکاء پر زور دیاکہ وہ اپنا موثر اور فعال روک ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں