29

کھیلو انڈیا سکیم کے تحت انڈر 17 ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز

پرتپال سنگھ
پونچھ//ڈگری کالج پونچھ کے آڈیٹوریم میں”کھیلو انڈیا” سکیم کے تحت انڈر 17 عمر کے کھلاڑیوں کے بیچ کھیلے جانے والے ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا جس کا افتتاح وائس پرنسپل ڈگری کالج پونچھ جسبیر سنگھ نے کیا۔ جانکاری کے مطابق یہ ٹورنامنٹ جموں و کشمیر ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے مقابلہ میں گوریس نے عدنان کو 11–7, 11-9 سے، ریدھیک نے کیف کو 11-8, 11-5 سے، محسن نے وسیم کو 11-5, 11-7 سے زنانہ سنگل میں ونشیکہ نے بھومی کو 11-7,11-8 سے شکست دے دی۔ جانکاری حاصل کریں یہ ٹورنامنٹ سلیم بانڈے جنرل سیکرٹری جموں و کشمیر ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی نگرانی میں کھیلا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں