اڑان نیوز
جموں //ساتویں پے کمیشن کو کسی بھی صورت میں لاگو کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے وزیر خزانہ نے کہاکہ اپریل مہینے سے ساتواں پے کمیشن لاگو ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ 65ہزار کیجول اور ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کیلئے حکومت پابند ہے اور اس پر بھی بہت جلد عملدرآمد ہوگا۔ جموں میں نامہ نگاروںسے بات کرتے ہوئے ریاست کے وزیر خزانہ سید الطاف بخاری نے کہاکہ اپریل مہینے سے کسی بھی صورت میں ساتویں پے کمیشن کو حکومت لاگو کرئے گی۔ انہوںنے کہاکہ اپریل کی تنخواہ ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کے مطابق دی جائے گی۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اپریل مہینے کی 15تاریخ سے پہلے پہلے اس ضمن میں کام مکمل کیا جائے گا اور پھر کابینہ میٹنگ کے دوران ساتویں پے کمیشن کو لاگو کرنے کے سلسلے میں باضابط طورپر احکامات صادر کئے جائینگے۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹھیکیداروں کی واجب الادا رقومات واگزار کرنے کے سلسلے میں کارروائی شروع کی گئی ہے۔ 65ہزار ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر خزانہ الطاف بخاری نے کہاکہ اس سلسلے میں حکومت نے پہلے ہی ایس آر او جاری کیا ہے اور بہت جلد ڈیلی ویجروں کو بھی مستقل کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی پی نے لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدئے کئے ہیں انہیں ہر صورت میں پور ا کیا جائے گا۔
اپریل سے ساتواں پے کمیشن نفاذ ہوگا 65ہزار ڈیلی ویجروںکو بھی بہت جلد مستقل کیا جائے گا: الطاف بخاری
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/03/Altaf-Bukhari.jpg)