اڑان نیوز
جموں//آل جے اینڈ کے پی ایچ ای آئی ٹی آئی ٹرینڈوسی پی ورکرز ایسو سی ایشن کے ایک وفد سے ریاستی صدرتنویر اقبال ملک کی قیادت میں وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو سے ملاقات کی۔ وفد نے حال ہی میں گلستان نیوز چینل پر چلائی گئی خبر جس میں کہاگیاتھاکہ صرف انہیں ورکروں کو ریگولر آئزڈ کیاجاے گا جنہیں باقاعدہ آرڈز دیئے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہاکہ سبھی ساٹھ ہزار لوگوںکو پالیسی میں لیاجائے گا۔ چاہئے کسی نے بھی لگائے ہوں۔ انہوں نے یقین دلایاکہ ایک ہفتہ میں اجرتیں واگذار کی جائیں گی۔ وزیر خزانہ نے مزید کہاکہ ایس آر او520پرکام شروع کر دیاگیاہے۔ تنویر حسین نے وزیر موصوف کا شکریہ ادا کیا۔
پی ایچ ای آئی ٹی آئی ٹرینڈ ورکرز ایسو سی ایشن کا وفد وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو سے ملاقی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/03/5.jpeg)