اڑان نیوز
جموں //ملک کی تقسیم کیلئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے اتوار کو کہاکہ نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ کو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہئے۔جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تقسیم ہند کے متعلق نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲکا بیان گمراہ کن ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کا قیام کس نے عمل میں لایا یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حقیقت یہی ہے کہ کانگریس تقسیم ہند کیلئے ذمہ دار ہے اور اُس کے لیڈر وں کی ایماءپر ہی ہندوستان تقسیم ہوا۔
ملک کی تقسیم کیلئے کانگریس ذمہ دار فاروق عبدا ﷲ حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتے : نرمل سنگھ
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/03/Deputy-Chief-Minster-Nirmal-Kumar-Singh-addressing-a-press-conference-at-HQ-1.jpg)