رہبرتعلیم ٹیچرز فورم اودھم پور کا ماہانہ اجلاس ایس ایس اے کے تحت تین ماہ سے بند تنخواہوں کی واگذاری کا مطالبہ

اڑان نیوز
اودھم پور//جموں وکشمیر آر ای ٹی ٹیچرز فورم کا ماہانہ اجلاس اوہم پور میں منعقد ہوا جس کی صدارت ریاستی صدر ونود شرما و ضلع صدر لیکھ راج پریہار نے کی۔ میٹنگ میں ضلع کے تمام گیارہ زونوں سے فورم کے ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی۔پریس ریلیز کے مطابق اس دوران رہبرِ تعلیم اساتذہ کو درپیش مشکلات ومسائل اور دیرینہ مطالبات کو زیرغورلایاگیا۔شرکاء نے ایس ایس اے کے تحت تین ماہ سے بند تنخواہ واگذار کرنے،ٹرانسفر پالیسی وغیرہ کا مطالبہ دوہرایا۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی ٹائم باونڈ پروموشن نا معلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی ہے ،آئنربل ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ٹرانسفر پالیسی کو پانچ سال کی سروس کے بعد لاگو نہیں کیا جا رہا ہے جو کہ اس طبقے کے ساتھ نا انصافی ہے -ایجوکیشن وایلنٹرز سے بنے رہبر تعلیم اساتذہ و دیگر کئی رہبر تعلیم اساتذہ کی مستقلی کی فائلیں دفتروں میں دھول چاٹ رہی ہیں جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے -رہبر تعلیم اساتذہ اپنے مسائل کا حل ایک ہی بار چاہئتے ہیں تاکہ اْنہیں بار بار ذہینی قوفت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔اساتذہ کو مستقلی کے لئے زونل ایجوکیشن آفیسر کے دفتروں سے لیکر ڈرایکٹریٹ تک در در کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں – احتجاجی اساتذہ کا کہنا تھا کہ کئی زونوں میں بنا ڈی ڈی او کے د فتر چل رہے ہیں اور مختلف رقومات نکالنے کے لئے اساتذہ پریشان ہیں جس میں میڈ ڈے میلز و دیگر رقومات شامل ہیں۔سکھ دیو سنگھ سمبڑیہ، سکیش کھجوریہ، چین سنگھ، شمشیر سنگھ، ریکھا ٹھاکر، سشیل سنگھ، وپن شرما، ساہل سمبیال، جگدیش چندر شرما، پون سنگھ، وندنہ گوریہ، پنکج سنگھ، سدیش کمار، سریش شرما، محمد مختیار، سبھاش ٹھاکر، موہن لال ، وببل سنگھ، بیربجن، رنکو شرما وغیرہ بھی موجود تھے۔