کے اے ایس افسروں کے لئے تربیتی پالیسی آفیشل پینل نے چیف سیکرٹری کو رِپورٹ پیش کیا

جموں//خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری کی سربراہی میں آفیشل پینل نے آج چیف سیکرٹری بی بی ویاس کو کے اے ایس افسروں کے لئے تربیتی پالیسی کا رِپورٹ پیش کیا۔ کمیٹی میں کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی خورشید احمد ،سابق سیکرٹری اطلاعات ایم ایچ ملک ،ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر ڈاکٹر غلام نبی ایتو، صنعت و حرفت وزیر کے او ایس ڈی ڈاکٹر روی شنکر شرما اور امپارڈ کے نمائندے شامل تھے۔