جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی میٹنگ آج یہاں ایم ایل اے محمد اکبر لون کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ ارکان قانون سازیہ اعجاز احمد خان، عبدالرشید ڈار ، رویندر رینہ ، جیون لال ، محمد یوسف بٹ، مشتاق احمد شاہ ، غلام نبی مانگا او رفردوس احمد ٹاک نے میٹنگ میں شرکت کی اور کمیٹی کی کارکردگی کے بارے میں اپنی قیمتی آراء سے میٹنگ کو آگاہ کیا۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ خاطر تواضع محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ اگلی میٹنگ میں لیا جائے گا۔کمیٹی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اگلی میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ خاطر تواضع ، ریذیڈنٹ کمشنر نئی دلی و دیگر متعلقہ افسران کو میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے طلب کرے۔سپیشل سیکرٹری اسمبلی ایم آر سنگھ ، ڈپٹی سیکرٹری اسمبلی فاروق احمد خان ودیگر اسمبلی کے افسران میٹنگ میںموجود تھے۔