وزیر جنگلات نے بسوہلی کا تفصیلی دورہ کیا

کٹھوعہ//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے کل بسوہلی کا دورہ کرنے کے دوران وہاں کے لوگوں کے مسائل اور ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا۔انہوں نے حلقہ انتخاب کے دور دراز علاقوں میں عوامی شکایات کے ازالے کے سلسلے میں کئی میٹنگیں منعقد کیں۔ وزیر نے جنڈروٹا ، سیلاگ ، نگالی ،جندارالی ۔ پلاچ ،باگ ، گھوڑل ، گارلو ، بڑی گھاٹ اور ترورا دیہات کا دورہ کیا اور لوگوں کے مسائل بغور سنے۔ وزیرنے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے۔ڈائریکٹر سوشل فارسٹری اشونی گپتا، ڈائریکٹر سوئیل کنزرویشن جاوید اقبال پنجو ، چیئرمین پی سی بی وی سدھارتھ ، جوائنٹ ڈائریکٹر پون کمار کڑیار ، اے ڈی سی بلاور سنجے گپتا وزیر کے ہمراہ تھے ۔