اڑان نیوز
کٹھوعہ//پی ایم او دفتر میںمرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کل کٹھوعہ کے ہیڈ پوسٹ آفس میں پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کا اٖفتتاح کیا ۔ اس مرکز کے کھلنے کی بدولت مقامی لوگوں کو پاسپورٹ حاصل کرنے اور اُن کی دہلیز پر انہیں پاسپورٹ خدمات میسر کرنے میں سہولیت پیدا ہو گی ۔ اس مرکز کی بدولت کٹھوعہ کے 12 لاکھ شہریوں کو فائدہ ہو گا ۔ ممبر پارلیمنٹ نے اس موقعہ پر کٹھوعہ کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کی بدولت نہ صرف کٹھوعہ ضلع کے بلکہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بھی پاسپورٹ حاصل کرنے میں سہولیت پیدا ہو گی ۔ ایم ایل اے کٹھوعہ راجیو جسروٹیہ نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ان کوششوں کو سراہا جن کی بدولت کٹھوعہ میں اس طرح کا مرکز قایم کیا گیا ہے ۔ بعد میں ممبر پارلیمنٹ نے دو روزہ نیشنل کانفرنس آن ایمرجنگ ٹرینڈس ان ایڈاوانسڈ کمپیوٹنگ اینڈ آئی ٹی کا افتتاح کیا ۔ اس پروگرام کا اہتمام کٹھوعہ کیمپس کے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائینسز اینڈ آئی ٹی نے کیا تھا ۔ وی سی جموں یونیورسٹی پروفیسر آر ڈی شرما ، ریکٹر کٹھوعہ کیمپس پروفیسر نریش پادھا ، ریجنل پاسپورٹ آفیسر جموں ، ڈی سی کٹھوعہ ، ایس ایس پی کٹھوعہ و دیگر ضلع افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔
کٹھوعہ میں پاسپورٹ سیوا کیندر کھلا ضلع کے 12لاکھ شہریوں کو فائیدہ ہوگا :ڈاکٹر جتیندر
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/8-11.jpg)