کٹھوعہ//صحت عامہ ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے وزیر شام لال چودھری نے آج کہا کہ حکومت ریاست کے کونے کونے میں پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سی سی ڈی یونٹ کی طرف سے بڑے پیمانے پر لوگوں کو پینے کا صاف پانی پینے کے سلسلے میں جانکاری فراہم کی جا رہی ہے ۔ وزیر کٹھوعہ میں نیشنل رورل ڈرکنگ واٹر پروگرام کے تحت منعقد کئے گئے نمایش کم میلے اور ایک ورکشاپ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ صحت عامہ کے وزیر نے کہا کہ عالمی سطح پر پینے کے پانی کی دقتیں بڑھتی جا رہی ہیں اور دستیاب پانی کے ذخائیر کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام شراکت داروں کو اپنا رول ادا کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے پانی کو جمع کرنے ، تالابوں کو صاف رکھنے اور قدرتی آبی ذخائیر کے رکھ رکھاؤ کیلئے تمام اقدامات کرنے ہوں گے ۔ اس کے علاوہ پینے کے پانی کا بہتر استعمال کرنا ہر شہری کا فرض ہے ۔ شام لال چودھری نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے لوگوں میں بیداری پیدا کرنا بہت ضروری ہے تا کہ تمام لوگوں کو پینے کا پانی آسانی سے دستیاب ہو ۔ ایم ایل اے کٹھوعہ راجیو جسروٹیہ اور ایم ایل اے ہیرا نگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی سی ڈی یو کلدیپ منگوترہ ، چیف انجینئر پی ایچ ای اشوک گنڈھوترہ ، اے ڈی سی کٹھوعہ رچھپال سنگھ ، ایس ای ہائیڈرالک کٹھوعہ اشوک شرما و دیگر اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔