جموں//وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے آج کہا ہے کہ تمدنی اور کھیل کود کی سرگرمیوں کی بدولت نوجوانوں کی نشو و نما میں کافی بہتری درج کی گئی ہے اور اُن کی مروجہ تعلیم میں بھی بہتر صورتحال پائی گئی ہے ۔ پروفیسر مٹو یو ترنگ 2018 کی تمدنی و ادبی فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام ڈین سٹوڈنٹس ویلفئیر کلسٹر یونیورسٹی آف جموں نے کیا تھا ۔ اس ایونٹ میں پانچ کالجوں کے طلاب نے حصہ لیا جن میں جی سی ڈبلیو گاندھی نگر ، گورنمنٹ ایم اے ایم کالج ، گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس ، گورنمنٹ کالج آف جموں اور جی سی ایم سائینس کالج شامل ہیں ۔ ان کالجوں کے طلاب نے اس موقعہ پر ڈانس ، موسیقی ، کریویٹو آرٹ ، تھیٹر اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعے فیسٹیول میں حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر وائس چانسلر جموں کلسٹر یونیورسٹی پروفیسر انجو بھسین ، رجسٹرار جموں یونیورسٹی اندھو قلم ، ڈین اکیڈمک جموں کلسٹر یونیورسٹی پروفیسر پونم داوھا ، کنٹرولر اگزامینیشن جموں کلسٹر یونیورسٹی زیڈ اے ہاشمی ، کالجوں کے پرنسپل صاحبان ،پروفیسر اور سینئر افسران موجود تھے ۔ طلاب کی ایک بڑی تعداد نے بھی فیسٹیول میں حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر امیتابھ مٹو نے وائس چانسلر و دیگر منتظمین کی کوششوں کو سراہا جن کے تحت اس موقعہ پر رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا گیا ۔ وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا ۔ بعد میں پروفیسر مٹو اور وائس چانسلر انجو بھسین نے طلاب میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کئے ۔ جنہوں نے تمدنی و ادبی فیسٹیول میں حصہ لیا ۔