پاکستانی زیر انتظام کشمیر اور چھمب کے بے گھر رفیوجی کنبے جاوید مصطفی میر نے دی جانی والی مرکزی معاونت کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اڑان نیوز
جموں//ڈیزاسٹر مینجمنٹ، امداد و باز آباد کاری کے وزیر جاوید مصطفی میر نے کل ایک میٹنگ کے دوران پی او جے کے اور چھمب کے بے گھر کنبوں کی ایک بار سٹلمنٹ کے لئے مرکزی معاون کے تحت ہو رہی پیش رفت کا جائزہ لیا۔سکیم کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ سکیم ریاست کے لئے وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کا ایک اہم حصہ ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ رفیو جی کنبے چھوٹے کار خانے چلانے کے ساتھ ساتھ کاشتکاری کریں یا مویشیوی پالیں تاکہ انہیں کچھ آمدن حاصل ہوسکے ۔اس سکیم میں ریاستی حصہ 308روپے ہوگا جبکہ مرکز کا حصہ 549692روپے ہوگا اور یوں ہر ایک بے گھر کنبے کو 5.5لاکھ روپے کی معاونت دی جائے گی۔ وزیرنے اس سکیم کی تفصیل محکمہ کی ویب سائٹ پر اَپ ڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے متعلقہ ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اس سکیم کے لئے اہل بے گھر کنبوں کی جانچ کریں تاکہ تیز تر بنیادوں پر ایک شفاف طریقے پر اُن کے معاملات نمٹائے جاسکیں۔التوا میں پڑے معاملات کے فوری نپٹارے کے حوالے سے وزیر نے چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ یہ معاملہ مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھائے ۔انہوں نے نوڈل افسروں سے کہا کہ وہ مستحقین کی فہرستیں اپنے اپنے دفاتر میں چسپاں کریں۔ڈویژنل کمشنر جموں ہمنت کمار ، ڈپٹی کمشنر جموں راجیو رنجن ، ڈپٹی کمشنر سانبہ شتیل نندا کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔