اڑان نیوز
جموں//گورنر این این ووہرا نے جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگویجز کی طرف سے کل یہاں بین الاوقوامی’’ مدد ٹنگ ڈے ‘‘کے موقعہ پرایک سہ روزہ جے اینڈ کے لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹول کا افتتاح کیا۔گورنر جو جے کے اے اے سی ایل کے سرپرست بھی ہیں نے سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل ڈاکٹر عزیز حاجنی اور ان کے ساتھیوں کی اُن کوششوں کو سراہا جو اکیڈیمی آرٹ اور لٹریچر کے میدان میں انجام دے رہے ہیں۔اس فیسٹول کے اہتمام کی ستائش کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ایسے ایونٹ ہماری وراثت اورتمدن کو فروغ دینے میں بہت حد تک مفید ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے ہائی سکولوں اور کالجوں سے وابستہ طلاب پر زور دیا کہ وہ ایسے فیسٹولوں میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں۔گورنر نے اس موقعہ پر ریاست کے مصنفوں اور فنکاروں کے بارے میں اطلاعات فراہم کرنے والی ڈائریکٹری ’’ ہو اِز ہو آف جے اینڈ کے رائٹرس /آرٹس ‘‘ جاری کی۔انہوں نے جے کے اے اے سی ایل کا سالانہ رِپورٹ بھی اس موقعہ پر جاری کیا۔اس سے قبل گورنر نے ایس آر وانی کی طرف سے منعقدہ ایک فوٹو نمائش ’’ ناسٹیلجک کشمیر‘‘ کا افتتاح کیا جس میں 1850ء سے 1950ء تک کے زمانے کے فوٹو گراف موجود ہیں۔سیاحت اور تمدن کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے اس موقعہ پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو اپنی مادری زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے اور یقین دلایا کہ حکومت آرٹ اور کلچر کو فروغ دینے میں تمام تر مدد فراہم کرے گی۔اس موقعہ پر خصوصی خطبہ درشن درشی نے جبکہ مادری زبان کی اہمیت پر معروف کشمیری شاعرہ پروفیسر نسیم شفائی نے روشنی ڈالی ۔خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر عزیز حاجنی نے اور شکریہ کہ تحر یک اے ایس امان نے پیش کی۔
کلچرل اکیڈمی کے زیر اہتمام سہ روزہ ادبی وثقافتی میلہ کا آغاز گورنر نے افتتاح کیا، اکیڈمی کی سالانہ رپورٹ بھی جاری کی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/9-10.jpg)