پرتپال سنگھ
پونچھ//چکاں دا باغ کے را ستے منقسم ریاست کے دونوں حصوں میں ہونے والی تجارت کے سلسلہ میں بدھ کے روز45ٹرکوں میں لدا ہوا تجارتی سامان حدِ متارکہ کے آر پار ہوا ۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ پونچھ سے کل 39ٹرک راؤلاکوٹ کی طرف گئے جن میں 80لاکھ روپے مالیت کے کیلے ، ادرک ، انناس اور انار لدے ہو ئے تھے ۔ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے 6ٹرک چکاں دا باغ ٹریڈ فیسلی ٹیشن سنٹر پہنچے جن میں 45لاکھ روپے کی مالیت کے اخروٹ ۔ کھیرا ، کتھہ اورجڑی بوٹیاں لدی ہوئی تھیں ۔ اس سلسلہ میں دوپہر 12بجے زیرو لائن پر گیٹ کھلا اور 12بج کر 45منٹ پر بند ہو گیا ۔ اس موقع پر کسٹوڈین چکاں دا باغ تجارت تنویر احمد جبکہ پاکستان کی طرف سے ٹی ایف او سردار نعیم موجود تھے۔
چکاں داباغ تجارت 45 ٹرک حدِ متارکہ کے آر پار ہوئے
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/Chakan-Da-Bagh.jpg)