اڑان نیوز
جموں//حکومت نے جموں کے دسویں اور بارہویں سالانہ بورڈ امتحانات اور کشمیر کے بائی انیول امتحانات کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے ہیں۔جموں کے سالانہ امتحانات 23؍ فروری ( بارہویں جماعت ) اور 26؍ فروری ( دسویں جماعت) سے شرو ع ہو رہے ہیں جبکہ کشمیر کے بائی اینول امتحانات 26؍ فروری ( بارہویں جماعت ) اور 6؍ مارچ ( دسویں جماعت ) سے لئے جارہے ہیں۔امتحانات کو بہتر طریقے سے منعقد کرنے کے لئے جے کے بوس نے محکمہ تعلیم مقامی ، سول اور پولیس انتظامیہ کا اشتراک حاصل کیا ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری اور تعلیم کی وزیر مملکت پریاسیٹھی نے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر تعلیم نے کہا کہ پچھلے طریقے کا ر کے مطابق امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144نافذ رہے گا اور پولیس کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ سپروائز ری سٹاف کے لئے خصوصی شناختی کارڈ جاری کئے جائیں گے تاکہ بیرون مداخلت کو مکمل طور پر روکا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نقل و با کو روکنے کے سلسلے میں تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔بورڈ حکام کو امتحانات شفافیت کے ساتھ منعقد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے پریاسیٹھی نے کہا کہ پچھلے سال کا نگران عملہ اس سال امتحانات کی ڈیوٹی پر تعینات نہیں کیا جاناچا ہیئے ۔انہوں نے ابھی امتحانات کے سپر وائزری سٹاف کو خصوصی شناختی کارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دی تاکہ خود غرض عناصر کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جاسکے ۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن فاروق احمدشاہ ، چیئرپرسن جے کے بوس پروفیسر وینا پنڈتا ، بوس ، محکمہ تعلیم ، سول و پولیس افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔کچھ افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔
وزیر تعلیم نے بورڈ امتحانات کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا امتحانات کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کے انتظامات مکمل کرنے پرزور
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/10-7.jpg)