میاں الطاف احمد گورنر سے ملاقی

جموں//حلقہ انتخاب کنگن سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اسمبلی کے ممبر میاں الطاف احمد آج راج بھون میں گورنر این این ووہر اسے ملاقی ہوئے ۔گورنر اور میاں الطاف نے ریاست کو درپیش چیلنجوں اور بڑے ترقیاتی مسائل بالخصوص سڑک رابطوں اور بجلی کی پیداوار کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر اور میاں الطاف نے امرناتھ یاترا 2018ء سے متعلق انتظامات پر بھی غور و خوض کیا۔ گورنر نے میاں الطاف کی علاقے میں آپسی بھائی چارے اور لوگوں کی بہبودی کے پروگراموں میں حصہ لینے کی ستائش کی۔