جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے کل داتا تالاب علاقے میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا جس میں سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور وزیر موصوف کو اپنے مسائل و شکایات سے آگاہ کیا۔لوگوں نے وزیر کو بجلی کی عدم دستیابی ،راشن کی قلت، پینے کے پانی کے مشکلات اور انتظامیہ کہ طرف سے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی طرف کم توجہی کے بارے میں مطلع کیا۔ گنگا نے لوگوں کی شکایات بغور سنے اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت ان کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں تمام تر اقدامات کرے گی۔انہوںنے چند ایک مسائل کو موقعہ پر ہی حل کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کے لئے براہ راست ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جس کے ذریعے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سڑکوں کو قومی شاہراہ کے ساتھ جوڑنے اور ریاست کے تمام علاقوں کو مساوی ترقی فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت کئی ریاستی و مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت فراخدالانہ رقومات فراہم کرنے کو بھی یقینی بنارہی ہے ۔