اڑان نیوز
جموں/ /جنگلات و ماحولیا ت کے وزیر چودھری لال سنگھ نے والدین کو بچوں کا مستقبل روشن بنانے کیلئے سکولوں میں داخلہ کرانے کی تاکید کی تاکہ بچے مستقبل میں ریاست و ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم رول ادا کرسکیں۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے ڈوگرہ ہائیرسکینڈری سکول شاستری نگر میں 52 سالانہ دن اور انعامات کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ تقریب گورنمنٹ کالج فار وومن گاندھی نگر میں منعقد ہوئی جس میں طلاب، والدین،تدریسی اور غیر تدریسی ممبران نے شرکت کی۔ناظم سکولی تعلیم رویندر سنگھ ، سکول کے چیئرمین ٹھاکر گلچین سنگھ چاڈک ، پرنسپل دویندر کور، منیجنگ ڈائریکٹر گھمبیر دیو سنگھ چاڈک کے علاوہ بچوں کے والدین بھی اس موقعہ پر موجود تھے اور بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے تمدنی پروگرام کو سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لال سنگھ نے بچوں کی طرف سے پیش کئے گئے تمدنی پروگرام کے لئے بچوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹوں کی بدولت بچوں کے اندر چھپے صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقعہ ملتا ہے ۔اس سے قبل سکول کی پرنسپل دویندر کور نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔بعد میں وزیر نے تمدنی پروگرام میںشریک بچوں میں مومنٹوز اور سال 2016-17کے دوران اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے بچو ںمیں انعامات تقسیم کئے۔
ڈوگرہ ہائر اسکینڈری اسکول شاستری نگر نے 52واں سالانہ دن منایا لال سنگھ کی والدین سے بچوں کا مستقبل روشن بنانے کیلئے سکولوں میں داخلہ کرانے کی تاکید
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/5-12.jpg)