جموں//قانون ساز کونسل کے چیئرمین حاجی عنایت علی کے ہمراہ جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا،نائب سپیکر نذیر احمد گریزی اور سیکرٹری قانون ، انصاف اور پارلیمانی امورنے پٹنہ بہار میں منعقد کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسو سی ایشن کانفرنس میں بحیثیت ڈیلی گیٹس شرکت کی۔یوگنڈا اور آسٹریلیا سے آئے ہوئے چیئرپرسن سی پی اے امیلیا لفیکا ، سیکرٹری جنرل سی پی اے اکبر خان نے کانفرنس میں حصہ لیا۔بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے گیان بھون پٹنہ میں کانفرنس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد کانفرنس قانون ساز اسمبلی بہار میں جاری رہی جہاں لوک سبھا سپیکر سمیترا مہاجن نے کانفرنس کی صدارت کی اور ممبر پارلیمنٹ مرلی منوہر جوشی اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے ڈیلی گیٹس سے خطاب کیا۔