ریاستی عدالتی اکیڈمی میں یک خصوصی تربیتی پروگرام منعقد انسداد اسقاط حمل اور جنسی امتیاز متعلق قوانین پر جانکاری دی گئی

اڑان نیوز
جموں/ / جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی نے کل جانی پور ہ ایک روزہ خصوصی تربیتی پروگرام ’’ دی جموں اینڈ کشمیر پری کنسپشن اینڈ پری نیٹل سیکس سلیکشن / ڈٹرمائینیشن ( پروہبیشن اینڈ ریگولیشن ) ایکٹ 2002‘‘ کے عنوان پر منعقد کیا ۔تربیتی پروگرام کا افتتاح جسٹس محمد یعقوب میر نے جسٹس الوک ارادھے ، چیئرمین جے اینڈ کے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی ، جسٹس جنک راج کوتوال ، ممبر جے اینڈکے سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی کی موجودگی میں انجام دیا۔ تمام چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اور جموں صوبہ کے سب جج صاحبان نے پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کی کارروائی ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک نے انجام دی ۔ اپنے افتتاحی کلمات کے دوران ڈائریکٹر نے جسٹس محمد یعقوب میر ، ہائی کورٹ کے جج جسٹس الوک ارادھے ، چیئرمین جے کے ایس جے اے اور جسٹس جنک راج کوتوال ، ممبر جے کے ایس جے اے کو تقریر میں شرکت کرنے کے سلسلے میں شکریہ ادا کیا۔ جسٹس الوک ارادھے نے اس موقعہ پر اپنا خصوصی خطاب پیش کیا ۔جسٹس محمد یعقوب میر نے اپنے افتتاحی خطبے کے دوران خصوصی تربیتی پروگرام کے خد و خال پیش کئے۔ ریسورس پرسن مسز انو جا گلاٹی سٹیٹ پروگرام کاڈی نیٹر یونائٹیڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ مہاراشٹریہ نے اس موضوع کے پس منظر میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کا اختتام ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک کے شکریہ کی تحریک سے کیا گیا۔