اڑان نیوز
جموں// امور لداخ اور امدادِ باہمی کے وزیر چیرنگ دورجے نے سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن آف لداخ جموں کی طرف سے منعقدہ سالانہ دن میں شرکت کی ۔ جس کا اہتمام ٹیچر بھون میں کیا گیا تھا ۔ اس موقعہ پر وزیر موصوف نے کہا کہ لداخ خطے کی زبان اور تمدن اس خطے کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور اسے ترقی دینے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ سٹوڈینٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ریاستی حکومت لداخی طلاب کی بہبودی کیلئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے اور یہ بات اطمینان بخش ہے کہ لداخ کے بچے تعلیم کے علاوہ دیگر میدانوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔ ایس اے او ایل جے کے صدر نے اس موقعہ پر وزیر کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ۔ وزیر نے اُن کے مطالبات بغور سُنے اور یقین دلایا کہ طلاب کے تمام مسائل حکومت پورا کرنے کی متمنی ہے ۔
لداخ کے تمدن اور زبان کو ترقی دی جائے : دورجے سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن لداخ جموںنے سالانہ دن منایا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/7-6.jpg)