اڑان نیوز
جموں/ /زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے محکمہ زراعت کے افسروں پر زور دیا ہے کہ وہ مزید تندہی اور لگن کے ساتھ کام کر کے کسانوں کی رہنمائی کریں تا کہ وہ 2022 تک اپنی آمدن دوگنا کر سکیں ۔ وزیر موصوف نان گزٹیڈ ایگریکلچر گریجویٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ ایک روزہ جشنِ زراعت سے خطاب کر رہے تھے ۔ ہانجورہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے وضح کی گئی سکیموں کو موثر ڈھنگ سے عملایا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی سیکٹر کو بڑھاوا دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسانوں کی بہبودی کیلئے کئی اختراعی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ زراعت محکمہ کے مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا ۔ زراعت کے وزیر مملکت سنیل کمار شرما نے اس موقعہ پر زرعی سائینسدانوں پر زور دیا کہ وہ کسانوں کی بہبودی کیلئے کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کی بہبودی کیلئے کئی فلاحی سکیمیں شروع کی ہیں انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ آگے آ کر فلاحی سکیموں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔ وائس چئیر مین کسان بورڈ دلجیت سنگھ چب نے ریاستی اقتصادیات میں زرعی شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ زرعی سکیموں کا فائدہ بنیادی سطح پر کسانوں تک پہنچنا چاہئیے ۔
جموں میں ایک روزہ جشنِ زراعت زرعی اہلکاروں تندہی اور لگن کے ساتھ کام کریں: ہانجورہ
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/3-12.jpg)