اڑان نیوز
جموں//خزانہ ، محنت و روزگار کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو نے کل جموں اینڈ کشمیر بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹریکشن ورکرس ویلفیئر بورڈ کی 15ویں بورڈ میٹنگ کی صدارت کی۔پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کے چودھری، کمشنر سیکرٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کفایت حسین رضوی، لیبر کمشنر ڈاکٹر عبدالرشید ، سی ای او / سیکرٹری بی اوسی ڈبلیو ڈبلیو بی بشیر احمد کے علاوہ دیگر بورڈ ممبران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ڈاکٹر درابو نے بی او سی ورکروں کے لئے سائیٹ پر حفاظتی انتظامات ، پناہ گاہ اور صحت و صفائی فراہم کرنے کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بورڈ کا بنیادی مقصد لیبر کلاس کو ضروری مراعات و سہولیات فراہم کرنا ہے ۔وزیر نے بورڈ کو ہدایت دی کہ سائیٹ پر کام کر رہے ورکروں کو ضروری آلات جیسے ہیلمنٹ ، دستانے ، جیکٹ ،جوتے و دیگر پورٹیبل ٹائیلٹ بالخصوص خواتین مزدوروں کے لئے فراہم کرنے ہوں گے ۔وزیر نے مزید بورڈ کو ہدایت دی کہ ان مزدوروں کے لئے کام کی جگہوں پر عارضی پناہ گاہیں فراہم کرنے کے اقدامات کریںاور اس کے علاوہ ان مزدوروں کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مستقل جائے پناہ کی تعمیر کرنے کے بھی اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹر درابو نے مستحقین کی تصدیق کرنے کے لئے ایک مؤ ثر نظام معرض وجود میں لانے کی ہدایت دی ۔اس موقعہ پر سات مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں ان مزدورو ں کے کیسوں کے نمٹانے کے لئے باصلاحیت عملہ تعینات کیاجائے گا تاکہ مزدوروں کو مختلف سکیمو ں کے تحت فائدہ پہنچانے کا عمل شفاف اور جواب دہ ہو۔بورڈ کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ بی او سی ورکروں کے لئے ایک پنشن سکیم کو معرض وجود میں لانے کی ایک تجویز تیار کریں۔
بلڈنگ اینڈ ادرکنسٹریکشن ورکرز ویلفیئر بورڈ کی 15ویں بورڈ میٹنگ ڈاکٹر درابو نے مزدوروں کی حفاظت ، پناہ گاہ اور صحت وصفائی یقینی بنانے کی ہدایت دی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/10-6.jpg)