جموں //نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ آج کہا کہ ہمیں زندگی کے مختلف میدانوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے لوگوں کی عزت افزائی کرنی چاہیئے۔نائب وزیراعلیٰ پہلے مہاراجہ ہری سنگھ گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتا ح کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام جموں اینڈ کشمیر فٹ بال ایسو سی ایشن نے جموں اینڈ کشمیر پولیس کے اشتراک سے جی جی ایم سائنس کالج میں کیا تھا۔ایم ایل اے ایسٹ راجیش گپتا ، ڈی جی پی ڈاکٹر وید، سابق وزیر گلچین سنگھ چاڈک اور کئی معزز شخصیات اور کھلاڑی اس موقعہ پر موجود تھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے مہاراجہ ہری سنگھ کی ریاست کے تئیں ان کی اعلیٰ کارکردگی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی کے ہر میدان میں اپنا اہم رول ادا کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہری سنگھ نے ہمیشہ کمزور اور مفلوک الحال لوگوں کے بچوں کی مفت تعلیم کا نظام قائم کیا۔ اس موقعہ پر ایم ایل اے ایسٹ اور جی ڈی پی نے بھی خطاب کیا۔