جموں //نائب وزیرا علیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستانی تہذیب والدین اور معزز شہریوں کے تئیں عزت اور وقار قائم کرنے کے اصولوں پر ہمیشہ قائم رہی ہے ۔نائب وزیرا علیٰ جموں اینڈ کشمیر بھارتیہ شکھشا سمیتی کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،جو والدین اور معزز شہریوں کی عزت افزائی کرنے کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔تقریب پر سماجی کارکن پروفیسر نریش پادا ،ممتاسنگھ ، رینہ راجپوت اور ستیش متل بھی موجود تھے ۔تعلیم کے ہندوستانی نظام کا ذکرکرتے ہوئے نائب وزیرا علیٰ نے کہاکہ نئی نسل کو والدین اور معزز شہریوں کے تئیں عزت ،تابعداری اور فرمانبرداری کا جذبہ پیدا کرنا شامل ہے۔ اس موقعہ پر طلاب نے کئی تمدنی پروگرام پیش کئے ۔بعدمیں نائب وزیر اعلیٰ نے توی برج کے نزدیک شو مندر کا دورہ کیا اور وہاں ریاست کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے دعا کی۔انہوںنے مہاشوراتری کے سلسلے میں مندر کی انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے کمیونٹی لنگر کا افتتاح کیا۔