جموں//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کل ایوان میں جاوید حسین بیگ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مائیکرو بیالوجی مضمون ہائیر سکینڈری سطح پر متعارف کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔ راجیو شرما کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ڈگری کالج اکھنور میں منظور شدہ 54 تدریسی اور غیر تدریسی آسامیوں میں سے 43 کام کر رہی ہیں جبکہ 11 آسامیاں خالی پڑی ہیں ۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی محکمے میں لیکچرروں اور اسسٹنٹ پروفیسروں کی آسامیاں پبلک سروس کمیشن کی طرف سے وضح کئے گئے قوانین کے مطابق پُر کی جاتی ہیں ۔