جموں/ /مال اور حج و اوقاف اور پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے کل قانون ساز اسمبلی میں شمیم فردوس کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سرینگر میں پرانے شہر کے مسافروں کیلئے متبادل عوامی ٹرانسپورٹ خدمات سرکیولر روڈ پر دستیاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ سہولت گاؤ کدل سے بوہری کدل براستہ حبہ کدل سے دستیاب تھی ۔ وزیر نے کہا کہ لال چوک سے لال بازار اور حضرت بل براستہ بوہری کدل روزانہ کی بنیادوں پر جے کے ایس آر ٹی سی کی طرف سے خواتین کیلئے خصوصی بس سروس چلائی جاتی ہے ۔