جموں//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے کل ایوان بالا میں محمد مظفر پرے کے سوال کا جواب دیتے ہوے کہاکہ حکومت نے کسانوں کی آمد ن بڑھانے کے لئے سبزی اگانے ، مگس بانی اور مشروم کاشتکاری کے لئے کئی اقدامات شروع کئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو زرعی شعبے کی طرف راغب کرنے کی طر ف کئی اختراعی اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔دریں اثنا نے وزیر نے گردھاری لال رینہ کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرناہ میں ایک مگس بانی کلسٹر قائم کیا جائے گا۔