ماجد ملک
بھدرواہ//بھدرواہ سب ڈویژن کی تحصیل بھالا کے گوڑاکاگاؤں میں گزشتہ رات ایک رہائشی مکان پسی کی زد میں آ گیا جس کے باعث ایک خاتون لاک ہو گئی جب اس کا بیٹا شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق گوڑاکا گاؤں میں رات کے وقت پہاڑی سے اچانک پسی اور پتھر گر آئے جس کی زد میں آکر ایک رہائشی مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ اس دوران مکان دب جانے سے58سالہ خاتون پریم دیئی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جب کہ اس کا 39سالہ بیٹا جرنیل سنگھ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ مقامی لوگوں نے رات کے وقت ہی بچاؤ اور راحت کارروائیاں شروع کر دیں اور خاتون کی لاش کو ملبہ سے نکالا جب کہ جرنیل سنگھ کو ضلع ہسپتال ڈوڈہ پہنچایا گیا ہے جہاں سے اسے مزید علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کر دیا گیا ۔ اس سلسلہ میں بھدرواہ پولیس تھانہ میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے ۔
مکان پسی کے نیچے د بنے سے خاتون ہلاک ، بیٹا شدید زخمی بھدرواہ کے گوڑا کاگاؤں میں المناک واقعہ
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/Landslide-Bhadarwah.jpg)