جموں/ /قانون سا ز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے کل جموں کے ایک مقامی سکول کے طلاب کا ایوان میں خیر مقدم کی جنہوں نے وہان ایوان کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔بعدمیں طلاب نے سپیکر کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔سپیکر موصوف نے اس موقعہ پر امید ظاہر کی کہ طلاب کو ایوان کے مشاہدات سے کا فی فائدہ حاصل ہوگا۔