جموں//جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین عبداللطیف الزمان دیوا نے آج راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران انہوںنے گورنر کو امتحانات کے انعقاد اور انٹرویو کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے پہلوئوں کے بارے میں جانکاری دی تاکہ تقرریوں کے عمل مزید شفافیت لائی جاسکے ۔اس موقعہ پر گورنر نے کمیشن کے کام کاج کے بہتر معیار کو برقرار رکھنے کی ضرور ت پر زور دیا۔