اڑان نیوز
جموں//جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے ایوان میں وقار رسول وانی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں پچھلے تین برسوں کے دوران 1233 جنگلی علاقوں کو ترقی دی گئی ۔ ایک مخصوص سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے کہا کہ بانہال علاقے میں 1.55 کروڑ روپے کی لاگت سے 27 علاقوں کو ترقی دی گئی ۔ وزیر نے کہا کہ حکومت نے بانہال حلقے میں جنگلی جانوروں اور انسانوں کے تصادم کو روکنے کیلئے کئی اختراعی اقدامات کئے ہیں ۔
بانہال میں1.55کروڑ روپے کی لاگت سے 27علاقوں کو ترقی دی گئی ہے :وزیر جنگلات
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/6-5.jpg)