اڑان نیوز
جموں//وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری نے آج گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول مبارک منڈی میں لائبریری اور کمسٹری لیبارٹری کا افتتاح کرنے کے علاوہ سالانہ دن کی تقریب میں شرکت کی۔تعلیم کی وزیر مملکت پریا سیٹھی، ایم ایل اے راجیش گپتا، سیکرٹری تعلیم فاروق احمد شاہ کے علاوہ متعلقہ محکمہ کے کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس دوران وہاں طالبات نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کئے جس کی سامعین نے سراہنا کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے معیار حیات میں بہتری لانے کے لئے انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں سے طُلاب کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور چیلنجوں سے نمٹنے کا بھرپور موقعہ ملتا ہے۔انہوں نے تعلیم کو عام کرنے کے لئے اس سکول کی ستائش کرتے ہوئے طالبات پر زور دیا کہ وہ مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کے لئے محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ آگے آکر بہبودی سکیموں سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔وزیرنے کہا کہ حکومت سرکاری سکولوں میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے سکول کے لئے ایک آڈیٹوریم تعمیر کرنے اورکمپیوٹر دینے کا بھی اعلان کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پریا سیٹھی نے کہا کہ حکومت لڑکیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ہر ممکن سہولیات بہم کرانے کی وعدہ بند ہے۔انہوں نے متعلقین پر زوردیا کہ وہ لاڈلی بیٹی اور بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿ سکیموں سے فائدہ حاصل کریں۔اس موقعہ پر سکول کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے لئے ایم ایل اے راجیش گپتا نے اپنے سی ڈی ایف میں سے60 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔
گرلز ہائی سکینڈری سکول مبارک منڈی نے سالانہ دن منایا الطاف بخاری نے شرکت کی، لائبریری اور لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/4-4.jpg)