جموں//مال ، پارلیمانی امور اور حج و اوقاف کے وزیر عبدالرحمان ویری نے ایم وائی تاریگامی اور اعجاز احمد خان کی مشترکہ توجہ دلاو¿ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جموں اور سرینگر میں رنگ روڈ کی تعمیر کیلئے حاصل کی گئی اراضی کے مالکان میں دیہی و شہری علاقوں میں بالترتیب چار گنا اور دو گنا اضافی معاوضہ ادا کرنے کا کوئی بھی مد موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تا ہم حصولِ اراضی کے لازمی موڈ کے تحت اراضی مالکان لینڈ ایکو زیشن ایکٹ کے تحت ایوارڈ رقم سے 1.5 فیصد زیادہ رقم حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ اراضی کے مالکان کو لینڈ ایکو زیشن ایکٹ کے مدوں کے تحت ہی معاوضہ ادا کیا جا سکے ۔