جموں//تکنیکی تعلیم کی وزیر مملکت پریاسیٹھی نے ایوان کو بتایا کہ بارہمولہ پالی تکنیک کالج پر جاری تعمیراتی کام بہت جلد مکمل کی جائے گی اور اس کالج کو موجودہ کرایہ کے مکان سے نئی عمارت میں منتقل کیا جائے گا۔محمد مظفر پرے کی طرف سے اٹھائے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر نے کہاکہ یہ عمارت مرکزی معاونت والی سکیم ” سب مشن آن پالی تکنیکس انڈر کاڈنیڈڈ ایکشن فار سکل ڈیولپمنٹ “ کے تحت تعمیر کی جارہی ہے اور اس پر منظور شدہ 13کروڑ روپے میں سے 12.02 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔سجاد احمد کچلو کی طرف سے پوچھے گئے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ کشتواڑ میں پالی تکنیک کالج کی تعمیر 2019ءکے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔ پردیپ شرما نے بنیادی سوال پر ضمنی سوال پوچھا۔