جموں//خوراک، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امو رکے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے متعلقہ افسران پر زور دیا ہے کہ کامن سروسز سینٹر س سکیم کی ریاست میں عمل آوری میں تیزی لائی جائے۔وزیر آج یہاں کامن سروسز سینٹرس کی عمل آوری کے سلسلے میں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔میٹنگ میں سی اے پی ڈی جموں ، فائنانشل ایڈوائزر، ڈپٹی سیکرٹری سی اے پی ڈی ، جوائنٹ ڈائریکٹر فائنانس و دیگر افسران موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایس سی سی سی سکیم کو ڈیجیٹل انڈیا انشیٹیو کے تحت ملک بھر میں عملایا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو ای۔ گورننس سروسز کے تحت ڈیجیٹل ایکسس فراہم کی جاسکے۔وزیر نے اس موقعہ پر کہا کہ یہ سہولیات ریاست کے عام لوگوںمیں شفافیت ، جواب دہی اور اعتبار کو یقینی بنانے کے لئے عملائی جارہی ہے۔