صنعتوں کے لئے 1250.36 کنال اراضی لیز پر دئیے گئے ۔ گنگا

جموں//صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا نے آج قانون ساز اسمبلی میں الطاف احمد وانی کی طرف سے پوچھے ایک سوال کا جواب دیتےءہوئے کہا کہ محکمہ صنعت نے 193.87کروڑ روپے کے معاوضے کے عوض 1250.36کنال اراضی لیز پر تفویض کی ہے ۔وزیر مزید کہا کہ صنعت و حرفت محکمہ نے کسی بھی غیر ریاستی باشندے کو غیر قانونی طور سے کوئی بھی اراضی تفویض نہیں کی ہے۔