جموں//گورنر این این ووہرا نے آج لوئیس بریل میموریل سکول جموں میں بصارت سے محروم خواتین اور نوجوانوں کے لیڈر شِپ ورکشاپ کا افتتاح کیاجو نیشنل فیڈریشن آف بلائنڈ( این ایف بی) نے منعقد کیا تھا۔گورنر نے این ایف بی کے جنرل سیکرٹری ایس کے رنگٹا کو ورکشاپ کو منعقد کرنے کے لئے مبارک باد دی ۔گورنر نے کہاکہ لیڈر شَپ ورکشاپ جس میں ہندوستا ن کے تمام علاقوں سے آئے ہوئے شرکا ¿ نے حصہ لیا ۔بصارت سے محروم افراد کی حوصلہ افزائی اور انہیں زندگی میں بہتر کار کردگی دکھانے میں اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔ایس کے رنگٹا نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔کنوینئر این ایف بی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ اے ڈی جی پی الوک پوری اور کئی معزز شخصیات اس موقعہ پرموجود تھے۔