اڑان نیوز
جموں//تکنیکی تعلیم کی وزیر مملکت پریاسیٹھی نے کل کہا کہ حکومت نے مختلف سرکاری پالی تکنیکس میں کنٹریکٹ بنیادوں پرکام کر رہے ملازمین کے مشاہرے میں اضافہ کیا ہے ۔قیصر جمشید لون ، سیف الدین بٹ اور سریندر موہن امباردار کے مشترکہ سوال کے جواب میں وزیر نے ایوان کو بتایاکہ گورنمنٹ پالی تکنیکس میں کنٹریکٹ بنیادوں پر 202 افراد تعینات کئے گئے ہیں ۔ڈگری ہولڈورں( لیکچرر) کا مشاہرہ 7000روپے سے 9000 روپے جبکہ ڈپلو ما ہولڈوروں( ڈمانسٹریٹر) کے مشاہرے میں 6500روپے سے 8500روپے، ڈگری ہولڈر وں( ووکیشنل انسٹریکٹر ) کو 6000روپے سے 7500روپے اور ڈپلوما ہولڈروں ( ووکیشنل انسٹریکٹر) کو 5500روپے سے 7000روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
گورنمنٹ پالی تکنیکس میں کام کر رہے ڈگر ی ڈپلوما ہولڈر وں کے مشاہرے میں اضافہ: پریاسیٹھی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/02/4-1.jpg)