جموں//وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے آج راج بھون میں گورنر این این ووہر ا سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے گورنر کو ترقیاتی و دیگر معاملا ت کے بارے میںجانکاری دی جنہیں قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں بحث کے لئے اٹھایا گیا۔ ان معاملات میں اندورنی حفاظتی انتظامات ، تریاتی پروجیکٹوں کی کی عمل آوری اور سرحدوں پر لگاتار فائرنگ کے نتیجے میں متاثرہ کنبوں کو امداد فراہم کرنے کے انتظامات شامل ہے۔گورنر اور محبوبہ مفتی نے پنچایتی اور اربن لوکل باڈیز کے انتخابات کے بارے میں بھی بات چیت کی۔گورنر نے انتظامی نظام میں شفافیت اور جواب دہی یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوںنے ناقابل اور رشوت خور ملازمین کا قلع قمع کرنے اور شہری و دیہی جمہوری اداروں کو قائم کرنے پر بھی زور دیا۔