ریاست میں پنچایتی انتخابات….؟ وزیر اعلیٰ کل جماعتی میٹنگ کی صدارت کریں گی : عبدالحق

اڑان نیوز
جموں//دیہی ترقی و پنچایتی راج ، قانون و انصاف کے وزیر عبدالحق خان نے آج ایوان کو بتایا کہ پنچایتی انتخابات کے منعقد کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ریاست کے تمام سیاسی پارٹیوں کی رائے جاننے کے لئے ایک کُل جماعتی میٹنگ کی صدارت کرے گی۔وزیرنے کہا کہ اس سلسلے میں فیصلہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے تجاویز کے روشنی میں لیا گیا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ہفتے کے آغاز میںوزیرا علیٰ کی صدارت میں ایک کابینہ میٹنگ کے دوران کُل جماعتی میٹنگ منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔