اڑان نیوز
جموں //تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے کل قانون کونسل میں کہا کہ حکومت مقامی زبانوں کے علاوہ اُردو اور ہندی زبانوں کو ترقی دینے کے سلسلے میں تمام تر اقدامات کر رہی ہے ۔تعلیم کے وزیر ایم ایل سی وبودھ گپتا کی طرف سے اُٹھائے گئے توجہ دِلاﺅ نوٹس کا جواب دے رہے تھے۔وزیر نے کہا کہ اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز اردو اور ہندی زبانوں کو ترقی دینے کے علاوہ ریجنل زبانوں جن میں کشمیری ، ڈوگری ، پنجابی ، پہاڑی ، بلتی ،دردی ، لداخی اور گوجری شامل ہیں اور چھٹے شیڈول کا ایک حصہ ہے کو ترقی دے رہی ہے ۔وزیر نے کہا کہ چوں کہ سنسکرت متعلقہ شیڈول میں شامل نہیں ہے اسلئے اس سلسلے میں کوئی خاص قدم حکومت کی طرف سے اٹھایا نہیں جارہا ہے۔وزیر نے کہاکہ سکولی تعلیم محکمہ میں سنسکرت کو 49گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکولوں میں پلس 2لیول پر متعارف کیا گیا ہے اور پلس 2لیکچروں کی ایک خاصی تعداد تعینات کی گئی ہے۔
حکومت علاقائی زبانوں کو ترقی دینے کی وعدہ بند 49 گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکولوںمیں سنسکرت پڑھائی جارہی ہے :الطاف بخاری
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/12/Altaf-Bukhari.jpg)