فوج پر انگلی اٹھانا سمجھ سے بالا تر والدین اپنے بچوں کی صحیح تربیت فراہم کریں: جیتندر سنگھ

نئی دلی//وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ شوپیاں واقعے کے بعد فوج پر انگلی اٹھانا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست جموںوکشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر فوج اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فوج لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر چوبیس گھنٹے اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہاکہ ریاست جموںوکشمیر میں فوج اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے فوج چوبیس گھنٹے متحرک ہیں اور فوج کی بدولت ہی بھارت کے لوگ اپنے گھروںمیں آرام کی نیند سوتے ہیں۔ شوپیاںفائرنگ واقعے کے بعد فوج کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ والدین اور ذی عزت شہریوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے بالغ بچوں کو اچھی تربیت فراہم کریں۔ انہوںنے کہاکہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو صحیح تربیت فراہم کریں تاکہ وہ فوج پر پتھراو کرنے سے باز رہے ۔ انہوںنے کہاکہ شوپیاں واقعے کے بعد فوج نے اپنی پوزیشن واضح کی ہے کہ کن حالات میں ایسا ہوا ۔