اڑان نیوز
جموں//پشو وبھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی ، خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امو رکے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج ہیرا نگر میں حالیہ دلدوز واقعہ میں قتل کی گئی لڑکی کے والدین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔وائس چیئرمین جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ ایڈوائزری بورڈ فار ڈیولپمنٹ آف گجر اینڈ بکر وال چودھری گلزار کھٹانہ بھی وزرا ءکے ساتھ تھے۔وزراءنے اس سانحہ پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا اور اسے ایک انسانیت سوز واقعہ قرار دیا۔ کوہلی اور ذوالفقار علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر حکومت نے یہ معاملہ کرائم برانچ کے سپرد کیا ہے تاکہ جلد از جلد اس معاملے کی تحقیقات عمل میں لائی جاسکے اور متاثرین کو انصاف مل سکے۔ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ و دیگر انتظامیہ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔
کوہلی ، ذوالفقار کاہیر ا نگر دورہ 8سالہ مقتولہ آصفہ کے والدین سے تعزیت کی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2018/01/3-7.jpg)